ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈین چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 86 رنز شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 254رنز بنائے ۔ رابن اُتھپپا ،یوراج سنگھ ،عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریاں بنائیں۔
آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ 255 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی پاور پلے میں ہی 3وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔ آسٹریلیا چیمپئنز مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:جیمز اینڈرسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یوں اس کو 86رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا۔ اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔