نجی شعبے میں جعلی بھرتیوں کا اسکینڈل بے نقاب، 3 رکنی گروہ گرفتار

نجی شعبے میں جعلی بھرتیوں کا اسکینڈل بے نقاب، 3 رکنی گروہ گرفتار

 

لاہور میں کوٹ لکھپت پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پولیس کا خفیہ اطلاع پر بوستان کالونی میں چھاپہ، بین الاصو بائی گروہ گرفتار

پرائیویٹ شعبے میں بے روزگار اور لاچار لوگوں کو نوکریاں دینے کے نام پر غریب اور بے بس لوگوں کو لوٹنےوالا تین رکنی گروہ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملزمان نے بوستان کالونی قینچی بازار میں رائزنگ سٹار نام سے بھرتی دفتر بنا رکھا تھا ، ملزمان سوشل میڈیا پر مختلف دفاتر و فیکٹریوں میں بھرتیوں کی تشہیر کرتے تھے ، سوشل میڈیا پر مختلف اشتہارات اور تصاویر میں مختلف کمپنیوں میں بھرتی کے اشتہارات کو دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے اس گروہ کی جانب سے سادہ لوح اورمعصوم لوگوں کو لوٹا جاتا تھا اور انکو مختلف طریقوں سے لوٹا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: عدت نکاح کیس، عمران خان اور بشری بی بی بری

ملزمان شہریوں کو مختلف فیکٹریز اور نجی شعبے میں میں بھرتی کرنے کے بہانے لاہور بلاتے رقم ہتھیا کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔
ملزمان ابتک جعلی بھرتیوں کے ذریعے دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں، ملزمان کا اعتراف، پولیس نے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *