امریکی بحریہ کے وزیر جان فیلن کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے سب بتا دیا

امریکی بحریہ کے وزیر جان فیلن کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے سب بتا دیا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جان فیلن ایک محنتی اور سخت مزاج شخصیت تھے، تاہم ان کے دیگر حکام کے ساتھ نئے جنگی جہازوں کی تیاری اور خریداری کے معاملات پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

ٹرمپ کے مطابق فیلن کی کارکردگی میں محنت ضرور تھی یکن پالیسی سطح پر ہم آہنگی کا فقدان اہم مسئلہ بن گیا تھا۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے وزیر جان فیلن کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جہاز سازی سے متعلق پالیسی اختلافات کے باعث برطرف کیا گیا-

خبر رساں اداروں کے مطابق بحریہ میں جاری اصلاحات اور جدید جنگی جہازوں کی تیاری کے منصوبوں پر حکام کے درمیان اختلاف رائے کافی عرصے سے موجود تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی نیوی کے سیکرٹری جان سی فیلن مستعفی،پینٹا گون نے تصدیق کر دی

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جان فیلن جہاز سازی کے عمل کو تیز کرنے میں مطلوبہ رفتار نہ دکھا سکے، جس کے باعث انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔تاہم امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے اس برطرفی کی باضابطہ اور تفصیلی وجہ سامنے نہیں لائی گئی۔

صدر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کسی بھی بڑے ادارے میں مختلف آراء کا ہونا معمول کی بات ہے، لیکن اہم پالیسی معاملات پر اختلافات بعض اوقات بڑے فیصلوں کا سبب بن جاتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا، کابینہ کی اہم رکن مستعفی

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ فیلن کے حامی تھے جبکہ کچھ ان کے مخالف اور یہی صورتحال اکثر اہم عہدوں پر دیکھنے میں آتی ہے۔یہ برطرفی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اپنی بحری قوت کو مزید مضبوط بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نئی قیادت کے تقرر سے پالیسیوں میں تیزی اور ہم آہنگی لانے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ بحریہ کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply