پاکپتن میں کل مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت بابا فریدالدین شکر گنج ؒ کے عرس کے موقع پر کل بروز جمعرات کو مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کل ضلع بھر میں تعطیل ہوگی۔
مزید پڑھیں: عاشورہ کے جلوس اور مجالس کی سیکیوریٹی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
ملک بھر میں عاشورہ کے موقع پر عام تعطیل تھی اور اب 18جولائی کو بھی پاکپتن میں چھٹی ہوگی۔ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے عرس کےموقع پر ہر سال پاکپتن میں تعطیل ہوتی ہے۔
حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒکے 782ویں سالانہ عرس کی وجہ سے ضلع پاکپتن میں مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔
پاکپتن کی ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے مقامی تعطیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔