ایشیاءکے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی دولت کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

ایشیاءکے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی دولت کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

رواں سال 2024 کے جولائی کے مہینے کی ایشیاء کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست منظر عام پر آگئی جس میں بھارت کے معروف صنعتکار مکیش امبانی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کا بتانا ہے کہ جولائی 2024 تک کے ڈیٹا میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ایم ڈی مکیش امبانی 1 کھرب اور 22 ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں ۔

دوسرا نمبر بھارت اڈانی گروپ کے مالک گوتھم اڈانی کا ہے جن کے اثا ثوں کی مالیت 85 ارب 70 کروڑ ڈالرہے۔ فہرست میں تیسر ا نمبر انڈونیشیا کی معروف کاروباری شخصیت پرجوگو پانگسٹو کا ہے جو 61ارب 80 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

ایشیا ءکے چوتھے امیر ترین آدمی چینی باشندے ژونگ شانشن ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 59 ارب اور 30 کروڑ ڈالر ہے اور وہ ی کامرس انڈسٹری نان گفو اسپرنگ کے مالک ہیں۔ایشیاء کے 5ویں امیر ترین شخص کا تعلق بھی چین سے ہے کولن ژینگ ہوانگ ٹک ٹاک کمپنی کے مالک بھی ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 50 ارب 70 کروڑ ڈالرہے ۔

فہرست میں چھٹا نمبر بھی چینی شہری ژانگ یمنگ کا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 43.4 بلین ڈالر ہے۔ ساتویں نمبر پر سویتری جندال اینڈ فیملی ہے جس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت جولائی دو ہزار چوبیس کی پندرہ تاریخ تک 41 ارب بیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ مزید مہنگا، بوری کی قیمت کتنی ہوگئی؟

8واں نمبر پر چین کے ما ہوٹینگ کا ہے جن کے کُل اثاثے40 ارب 40 کروڑ روپے رہے ۔ نویں نمبر پر جاپان کے تاداسی یانی اینڈ فیملی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 30 ارب 80 کروڑ جبکہ 10ویں نمبر پر ہانگ کانگ کے لی کا شنگ ہیں جن کے اثاثوں کی کُل مالیت 35 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *