ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے مہنگائی کے حوالے سے پاکستانی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ ترین ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ قرضوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت 7 فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قرضوں کا حجم 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد رہ سکتا ہے اور رواں مالی سال میں پاکستان کی آمدنی کا 62 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوگا۔ اے ڈی بی نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 11.8 فیصد ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پالیسی ریٹ س میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 20 جولائی تک جاری رہے گا، پی ڈی ایم اے
تاہم رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال میں افراط زر بلند رہے گا۔ مزید برآں بینک نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 2.4 فیصد تھی، زراعت نے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔