پنجاب کے شہریوں کیلئے خوشخبری، اب گھر بیٹھے ہی آن لائن لائسنس کا حصول متعارف کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کاحصول متعارف کرادیا۔ جس کے بعد اب شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے آن لائن سروسز سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ
سی ٹی او لاہور عمارہاطہر کا کہنا ہے کہ شہری اب گھر بیٹھے اپنا فریش لرنر پرمٹ، رینول لرنرپرمٹ حاصل کریں، شہری گھر بیٹھے گمشدہ لائسنس اور ایکسپائر لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ شہری اپنے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہری پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے بھی اب لرنرلائسنس بنواسکیں گے۔ جبکہ پنجاب بھرکے 737پولیس اسٹیشنز، فرنٹ ڈیسک،پٹرولنگ پوسٹوں پربھی سہولت متعارف کرا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ خدمت مراکزپربے پناہ رش کی وجہ سے آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔