پی ٹی سی ایل کے براڈ بینڈ سروسز کے نرخ میں 10فیصد تک اضافہ، یکم اگست 2024 سے انٹرنیٹ کنکشن کے ماہانہ چارجز کو بڑھا کر 4230 روپے کر دیا جائیگا۔ ت
فصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے یکم اگست 2024 سے ملک کے مختلف حصوں میں اپنی براڈ بینڈ سروسز کے نرخوں میں 10 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے صارفین سے شیئر کی گئی اطلاع کے مطابق یکم اگست 2024 سے براڈ بینڈ سروسز کا ماہانہ بل 10 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل کم کرنا چاہتے ہیں، تو یہ 7 کام کریں
ذرائع نے بتایا کہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آپریشنل لاگت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کو فکسڈ انٹرنیٹ سروسز کے ٹیرف میں اضافہ کرنا پڑا۔ ملک کے بعض حصوں کے لیے یہ اضافہ موثر ہو جائے گا۔ پی ٹی سی ایل نے پیغام بھیجا کہ متعدد کاروباری لاگت میں اضافے کے بعد، یکم اگست 2024 سے، پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کنکشن کے ماہانہ چارجز کو بڑھا کر 4230 روپے کر دیا جائے گا۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ اس سے قبل پی ٹی سی ایل نے لینڈ لائن اور براڈ بینڈ دونوں کنکشنز کے لیے اپنے ماہانہ ٹیرف میں یکم جنوری 2024 سے نظر ثانی کی تھی۔