کتنے فیصد پاکستانی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کے حق میں نہیں؟ بڑا انکشاف

کتنے فیصد پاکستانی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کے حق میں نہیں؟ بڑا انکشاف

 سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔ پی ٹی آئی مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے،70 فیصد پاکستانی نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔ پہلے لگی پابندیوں سے ملک پیچھے ہٹا تھا۔ ا نہوں نے کہا کہ اقلیت میں رہنے والی جماعتیں اکثریت والی پارٹی پر پابندی لگانا چاہتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1958، 1969، 1977 اور 1999 میں آئین کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔ محمد زبیر نے استفسار کیا کہ کیا آرٹیکل 6 صرف سیاسی جماعتوں یا سیاستدانوں کے لیے ہے؟، جب تک آئین کو ردی میں نہیں پھینکاجاتا کسی پر آرٹیکل 6 نہیں لگنا چاہیے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ماضی میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی لگی تو غلط ہوا تھا۔ مریم نواز کو غلط گرفتار کیا گیا تھا تو اسے جواز بنا کر آج غلط کو درست نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کو سوا برس بیت چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب شاہین قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات

مسلم لیگ ن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔ یہ کون سا طریقہ ہے کہ 2014 میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی تھی تو ہٹ دھرمی سے حکومت کرونگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *