بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری

بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری

وفاقی وزیر داخلہ کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ملک بھر میں بجلی کی اووربلنگ میں مولث عناصر کےخلاف ملک بھر میں کریک ڈاٰون جاری ہے اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے 48137 میٹرز کو چیک کیا گیا ہے۔چھاپوں کے دوران 827 کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے اور چھاپوں کے نتیجے میں ملوث عناصر کے خلاف 80 انکوائریاں اور 32 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی کے بلوں میں وصول کئے اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران ملک بھر میں 1 ارب 10 کروڑ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ کی گئی ہے۔ اووربلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 40 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس میٹریل موجود ہے، اعظم نذیر تارڑ

ایف آئی اے لاہور زون نے 163 کنکشنز میں 92 کروڑ 70 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ پکڑی جس میں مجموعی طور پر 34 ارب 29 کروڑ سے زائد بلوں کی مد میں وصول کئے گئے۔ ایف آئی اے گوجرنوالہ زون نے 3708 میٹرز چیک کئے جس میں 135 کنکشنز میں 3 کروڑ 52 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی، جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد زون نے 832 میٹرز چیک کئے جس میں 44 کنکشنز میں 13 کروڑ 91 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔ اسی طرح ایف آئی اے ملتان زون نے 39 کنکشنز میں 3 لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ پکڑی اور ایف آئی اے پشاور زون نے ابتک 403 کنکشنز میں 90 لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ پکڑی۔
ایف آئی اے کوہاٹ زون نے 26 کنکشنز میں 3 لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی۔ ایف آئی اے حیدرآباد زون نے ابتک 14 کنکشنز میں 1لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ پکڑی ہے

یہ بھی پڑھیں: رؤف حسن دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دیں اور اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انکوائریوں کو جلد مکمل کر کے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور عوام کو مالی نقصان پہنچانے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *