ڈیپ سیک کا بڑا اعلان، نیا اے آئی ماڈل وی4 میدان میں آگیا

ڈیپ سیک کا بڑا اعلان، نیا اے آئی ماڈل وی4 میدان میں آگیا

چین کی معروف اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنے نئے ماڈل ’ڈیپ سیک وی 4‘ کو متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پرھیں :سپارکو کا تاریخی کارنامہ، پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-3) کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا ماڈل جدید فیچرز سے لیس ہے اور خاص طور پر چین میں تیار کردہ لوکل کمپیوٹر چپس کے ساتھ بہتر کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کفالت کی جانب ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ڈیپ سیک وی 4‘ میں الٹرا لانگ کانٹیکسٹ کی صلاحیت شامل کی گئی ہے یعنی یہ ایک وقت میں تقریباً 10 لاکھ الفاظ تک کا ڈیٹا نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ اسے سمجھ کر پیچیدہ مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فیچر اسے اوپن سورس اے آئی ماڈلز میں نمایاں مقام دیتا ہے۔

یہ بھی پرھیں :ایلون مسک کے ایکس اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی اور ڈیپ سیک کو بڑا چیلنج

یہ نیا ماڈل دو مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگا، ’ڈیپ سیک وی 4 پرو‘ اور ’ڈیپ سیک وی 4 فلش‘۔ اس کے علاوہ اس میں ایک خاص’میکسیمم ریزننگ موڈ‘ بھی شامل کیا گیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ موجودہ اوپن سورس ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور طاقتور ہے۔

گوگل نے بھی حال ہی میں اپنا نیا اوپن اے آئی ماڈل ’جیما 4‘ متعارف کرایا ہے جس کے بعد اے آئی کی عالمی دوڑ مزید تیز ہو گئی ہے۔اگرچہ ڈیپ سیک کی جانب سے اس نئے ماڈل کی مکمل تکنیکی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں تاہم ماہرین اسے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑی پیشرفت قرار دے رہے ہیں جو آنے والے وقت میں ٹیکنالوجی کے منظرنامے کو مزید بدل سکتی ہے۔

editor

Related Articles