امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ حادثے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر پائلٹ اور ایک امریکی خاتون ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شمالی مینیپولس کے کرسٹل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوگیا ، بوکلین پارک پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 51 منٹ پر موصول ہوئی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، ایک شخص ہلاک

امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا طیار بیچ ایف 33 اے طیارہ تھا اور جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی امریکا میں چھوٹا طیارہ کریش لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے طیارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا تھا ، تاہم پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں :بنگلا دیشں میں افسوسناک حادثہ، مسافر بس دریا میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق

اس سے قبل فلوریڈا میں بھی طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

editor

Related Articles