مشرقِ وسطی کشیدگی، الیکٹرانکس کے اہم پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

مشرقِ وسطی کشیدگی، الیکٹرانکس کے اہم پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے عالمی سپلائی چین کو ایک بار پھر شدید متاثر کر دیا ہے جس کے نتیجے میں الیکٹرانک ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے اہم پرزہ جات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل واچ سیریز 11 رعایتی قیمت پر دستیاب، اپ گریڈ کرنے کا بہترین موقع

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتحال سے خاص طور پر پرنٹڈ سرکٹ بورڈز یعنی (پی سی بی) کی صنعت متاثر ہوئی ہے جو اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور اے آئی سرورز سمیت تقریباً تمام جدید الیکٹرانک آلات میں استعمال ہوتے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کشیدگی کے باعث خام مال کی ترسیل میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں جس سے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے ہی میموری چپس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے الیکٹرانکس انڈسٹری کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پرھیں :ٹیسلا کی گاڑی، خریدار بھی ایلون مسک کی کمپنی

اطلاعات کے مطابق ایک اہم واقعے میں سعودی عرب کے شہر جبیل میں موجود پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پر حملے کے بعد اعلیٰ معیار کے پولی فینائلین ایتھر (پی پی ای) ریزن کی پیداوار متاثر ہوئی جو پی سی بی لیمینیٹس بنانے میں بنیادی خام مال کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس رکاوٹ نے عالمی سطح پر سپلائی کو مزید محدود کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی پی سی بی مارکیٹ میں پہلے ہی مصنوعی ذہانت کے سرورز کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث دباؤ موجود تھا، لیکن موجودہ صورتحال نے قیمتوں میں مزید تیزی پیدا کر دی ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران پی سی بی کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پرھیں :ڈیپ سیک کا بڑا اعلان، نیا اے آئی ماڈل وی4 میدان میں آگیا

اسی طرح تانبے کے ورق (کاپرفوئل) اور فائبر گلاس جیسے اہم خام مال کی کمی بھی صورتحال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق تانبہ پی سی بی کی مجموعی لاگت کا تقریباً 60 فیصد حصہ بنتا ہے جس کی قیمتوں میں اضافہ براہِ راست حتمی مصنوعات کو مہنگا کر رہا ہے۔

صنعتی کمپنیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر خطے کی صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو نہ صرف پی سی بی بل پوری الیکٹرانکس سپلائی چین مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے جس کے اثرات عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ پر بھی پڑیں گے۔

 

 

 

editor

Related Articles