پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کا فیصلہ تحریک انصاف اور عمران خان کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس واقعات کے بعد پارٹی میں مشاورت کے بعد طے کیا گیا کہ اگر ایسا دوبارہ ہوا تو احتجاج وہیں ہوگا جہاں ہونا چائے ، پارٹی کی اس مشاورت میں عمران خان بھی شامل تھے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اتفاق کیا کہ عمران خان نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کرنے کا کہا تھا، انہوں نے روپورٹرز کی خبر کی تصدیق کی۔سلمان اکرم راجہ اس سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ جس ادارے سے شکایت ہوتی ہے اس کے دفتر کے سامنے ہی احتجاج کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر بات ہوئی تھی کہ عمران خان کیخلاف سول نوعیت کے مقدمات ہیں تو گرفتاری پولیس کو ہی کرنی چاہئے اور اگر ایسا نہیں ہوا تواحتجاج انہی اداروں کے دفاتر کے باہر ہوگا جو گرفتاری کریں گے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہا ہے کہ 9 مئی کو کور کمانڈر ہائوس نہیں جانا چاہئے تھا، معلوم نہیں فیصلہ کہاں ہوا لیکن غلط ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اندرونی سیاست بہت ہوتی ہے، پارٹی عہدے چھوڑنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا میں ایک بندے نے 100، 100 اکانٹ بنائے ہوتے ہیں، اندرونی سیاست میں کوئی پسند نہ آئے تو اس کو ٹرول کیا جاتا ہے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ قومی اتفاق رائے کے بعد نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔