جج ہمایوں دلاور کو میرے خلاف فیصلہ دینے پر اربوں مالیت کی زمینوں سے نوازا گیا: بانی پی ٹی آئی عمران خان

جج ہمایوں دلاور کو میرے خلاف فیصلہ دینے پر اربوں مالیت کی زمینوں سے نوازا گیا: بانی پی ٹی آئی عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ جج ہمایوں دلاور جس نے میرے خلاف فیصلہ دیا اس کو اربوں روپے کی زمین انعام میں دی گئی جبکہ جج ہمایوں دلاور کے خلاف خیبر پختون خواہ میں کرپشن کا کیس ہے اورکرپشن پر ایف ائی اے نے کیس بنا دیا ہے کیونکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے پاس ثبوت ہیں ان پر ایف آئی اے نے پرچہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سےمتعلق بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی ائی کو جو بھی دباتا اور ظلم کرتا ہے اسے اربوں کا فائدہ دیا جاتا ہے ، انکا کہنا تھاکہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی پر ظلم کیے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ظلے شاہ کے قتل میں محسن نقوی اور ائی جی پنجاب شامل ہیں انکا کہنا تھا کہ ظلے شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے 26 نشانات سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو پی ٹی ائی پر ظلم کے انعام کے طور پر چیئرمین پی سی بی بنا دیا گیا ہے۔قاضی فائز عیسی نے ہر ظلم کو تحفظ دیا اور ہماری ہیومن رائٹس پٹیشن کو نہیں سنا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسی ظلم کا حصہ بنا رہا اور ہمارا انتخابی نشان تک لے لیا ہے۔ راولپنڈی کے کمشنر نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو ذمہ دار قرار دیا تھا قاضی فائض عیسی کو انعام کے طور پر پھر سے مسلط کیا جائے گا
قاضی فائض عیسی انتخابی دھاندلیوں کو نہیں کھلنے دے گا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *