مختلف کیڈرز کے اساتذہ انتظامی عہدوں ایس ڈی اوز،اے ایس ڈی اوز ،اے ڈی او سمیت دیگر انتظامی عہدوں پر فائز ہیں جن کے خلاف حکام کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے اساتذہ وزیر تعلیم سمیت افسران کیلئے درد سر بن گئے۔مختلف کیڈرز کے اساتذہ انتظامی عہدوں ایس ڈی اوز،اے ایس ڈی اوز ،اے ڈی او سمیت دیگر انتظامی عہدوں پر فائز ہے جن کے خلاف حکام کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے با اثر اساتذہ کے سامنے محکمہ تعلیم انتظامیہ بے بس ہے۔ 200 سے زائد اساتذہ نے سکول چھوڑ کر مختلف دفاتر میں اہم عہدوں پر کام شروع کردیا ہے۔
دستاویز کے مطابق اساتذہ کا دفاتر میں کام کرنے سے جہاں سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے تو وہی دفاتر کے تجربہ کار افسران کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق سیاسی اثر رسوخ کی بناء پر مختلف کیڈرز کے اساتذہ نے دفتر کے کئی اہم عہدوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ٹیچنگ کیڈر ملازمین کا مینجمنٹ کیڈر پر قابض ہونے سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ کارروائی سے قاصر ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے پرائمری سکول ٹیچرز ،سی ٹی، ایس ایس اور ایس ایس ٹی سکول کے بجائے دفاتر میں خدمات دے رہے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے گاڑیوں کیلئے نیا ٹوکن ٹیکس سٹرکچر متعارف کرادیا
اساتذہ کی اس غلط پوسٹنگ سے متعدد افسران کو محکمہ تعلیم گھر بیٹھے تنخواہیں دے رہا ہے۔ دیر میں سب سے زیادہ 23 غلط پوسٹنگ ہوئی ہے، ڈی آئی خان میں 16،ایبٹ آباد میں 13،پشاور میں 12،مردان میں 10 اساتذہ انتظامی عہدوں پر قابض ہے۔ دستاویز کے مطابق صوبے میں کل 42 اساتذہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر براجمان ہے اسی طرح 10 اساتذہ سب ڈویژنل اور 148 اساتذہ اسسٹنٹ سب ڈویژنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ ضلع دیر میں ایک استانی ایسی بھی ہے جو گزشتہ 17 سالوں سے انتظامی عہدے پر قابض ہے اور محکمہ تعلیم ان کے سامنے بے بس ہے۔ بونیر میں 9 سالوں سے ایک استانی غلط پوسٹنگ پر ہے سوات میں 7سالوں سے ہنگو میں 6 سالوں سے استانی سکول کی جگہ دفتر میں کام کر رہی ہے۔دستاویز میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کچھ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کو بھی دفاتر میں انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے اور وہ ٹیچر ہوکر بھی انتظامی عہدے کے مزے لے رہے ہے، ڈائریکٹریس محکمہ تعلیم ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا سیدہ ثمینہ الطاف سے رابط کیا تو انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع سے غلط پوسٹنگ کی تفصیلات طلب کی ہے۔ مینجمنٹ کیڈر پر کام کرنے والے اساتذہ کو واپس سکول بھیجا جائے گا کیونکہ محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

