امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نے حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا تے ہوئے کہا ہے کہ جہاں پر حکومت رکاوٹ کھڑی کریگی جماعت اسلامی وہیں دھرنا دیگی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ایک دھرنے کو ہم کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے اور آج دھرنا ہے اور الحمدللہ بہت بھرپور طریقے سے پورے پاکستان سے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں َ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر فسطائی ہتھکنڈوں کے باوجود میں اپنے تمام کارکنان سے کہتا ہوں کہ اس کو مینج کریں اور اسلام اباد پہنچیں۔ حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی کارکنان کی گرفتاریوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں پرامن رہنا چاہتے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ حکومت امن کو کس طرح سے قائم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا جڑواں شہروں میں تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ
حافظ نعیم الرحمان نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ہمیں اسلام آباد پہنچنا ہے ہر صورت میں پہنچنا ہے اور دھرنا دینا ہے۔ میں تمام لوگوں سے ذمہ دارین سے اور جماعت کے کارکنوں سے کہنا چاہتا ہوں اسلام اباد کو انتظامیہ نے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے لہذا جہاں پر رکاوٹ ہو وہیں پر دھرنا ہوگا اور ایک دھرنے کو ہم کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان قیادت کے طرف سے اعلان کا انتظار کریں گے اور انشاءاللہ تعالی ہم بتائیں گے کہ جماعت اسلامی اور عوام کے راستے کو روکا نہیں جا سکتا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں بجلی کی قیمتوں میں کمی چاہیے ہمیں آئی پی پیز سے جان چھڑانی ہے ، ہم نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کرلیا
ہمیں ظالمانہ ٹیکسوں سے جان چھڑانی ہے ہمیں آٹا دال چینی چائے پر عائد اضافہ ٹیکس ختم کروانے ہیں ہم عوام کے لیے نکلے ہیں اپنی ذات کے لیے نہیں نکلے ہیں ، کارکنان گھروں سے نکلیں اور اسلام آباد پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قافلہ ہر راستہ اسلام اباد کی طرف آئے گا، جہاں روکا جائے گا وہیں دھرنا ہوگا ۔ انشاءاللہ ہم حکومت کو بتائیں گے کہ انہیں پیچھے ہٹنا پڑے گا۔