پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی کینگروز اسکواڈ میں شامل

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز، مچل مارش کی جگہ کوپر کنولی کینگروز اسکواڈ میں شامل

آسٹریلوی کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد آسٹریلوی اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوپر کنولی کو مچل مارش کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، کنولی کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ ٹیم کے کمبی نیشن کو متوازن رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کو بڑادھچکا، کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

کپتان مچل مارش کی غیر موجودگی میں جوش انگلس کو ون ڈے سیریز کے دوران آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، ان کی قیادت میں ٹیم نئے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ باقی دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں، سیریز کو دونوں ٹیموں کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

editor

Related Articles