پنجاب کے شہر علی پور چٹھہ میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر نہر پر سیر کے لیے آنے والے ایک خاندان کے آٹھ افراد نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گئے، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق افسوسناک واقعہ کوٹ بیلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں اہل خانہ نہر کے کنارے تفریح کے لیے آئے ہوئے تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو زندہ بچا لیا، جبکہ ایک خاتون کی لاش نہر سے نکال لی گئی تین خواتین تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔