ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کی آئندہ دو سالہ مدت کے لیے پاکستان صدارت سنبھالے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئندہ 2 سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر کا عدہ سنبھالیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: وقار یونس کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ مدت پوری ہونے کے بعد ای سی سی کی صدارت سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان ہو گا۔