وقار یونس کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

وقار یونس کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چئیرمین محسن نقوی نےکرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کو سونپنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی انتظامی امور دیکھیں گے جبکہ کرکٹ کے حوالے سے تمام اہم فیصلہ کا ذمہ دار ایک کرکٹر کو ہو گا۔ شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس ٹیم سےمتعلقہ تمام امور کےنگران ہونگے۔ وہ نیشنل سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈبال کوچزکے معاملات بھی دیکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی ایک اور اہم عہدہ سنبھالنے کیلئے تیار

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی ساری توجہ انتظامی امور پر فوکس کریں گے ،چیمپئینز ٹرافی کےانتظامی امور چئیرمین پی سی بی کی اولین ترجیی ہے محسن نقوی کرکٹ کے اہم معاملات میں تجربہ کار پرانے کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں ، پی سی بی آئین 2014 کے مطابق کرکٹ بورڈ کا چئیرمین اپنی پاورکسی کوسونپنےکا اختیار رکھتا ہے ۔

 

Related Articles