پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری

پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 جولائی سے 4 اگست تک دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں آگاہ کیا گیاہےکہ آئیندہ چارسےپانچ دن شدید بارشوں کے پیشِ نظر دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر بھی سیلاب کا خدشہ ہے ،جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر اور رودکوہیوں میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں مون سون بارشیں متوقع ہیں اور حالیہ مون سون کایہ سپیل 4 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈی  جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شہری موسم برسات کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ اور رین ایمرجنسی کے حوالےسے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائین 1129 پر رابطہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *