اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے پی ٹی آئی آفس سیل کرنے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مرکزی سیکریٹریٹ کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کے اندر عمارت میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی جس میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب، چھت پر فائر پمپ، پانی کا علیحدہ ٹینک اور مینوئل الارم سسٹم شامل ہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی کو باورچی خانے میں گیس ڈیٹیکٹر نصب کرنے، ایمرجنسی نمبر آویزاں کرنے اور عمارت میں بجلی کی تاروں کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
جسٹس شمیم رفیقت امتیاز نے کیس کا 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے چند روز قبل پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔