پاکستان تحریک انصاف کے معروف رہنما باعزت بری

پاکستان تحریک انصاف کے معروف رہنما باعزت بری

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے امجد علی خان کو میانوالی جیل سے باعزت رہائی مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی اور رہنماامجد علی خان کو میانوالی جیل سے بری کر دیا گیا ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی سانحہ 9 مئی کے کیسز میں میانوالی کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے تھے ۔ تحریک انصاف کے رہنما رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچ گئے ۔

مزید پڑھیں:پارٹی میں جو گروپنگ کرے گا اسے نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

امجد علی خان کو 9مئی واقعات پر 2 مقدمات میںان سداد د ہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی ) سرگودھانے بری کردیا تھاتاہم ڈپٹی کمشنر کی طرف سے 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بیچ کے فیصلے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 3 ایم پی او کے آڈر واپس لے لئے تھے۔

editor

Related Articles