ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں5 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران پانچ کروڑ 63کروڑ ڈالر تک بڑھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کر دی
اس اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 جولائی تک 14.39 ارب ڈالر رہے۔ اس کے علاوہ سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 7.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 9.10 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.87 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جو 5.28 ارب ڈالر رہے ۔