پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار 9 پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل سے رہا کر دیئے گئے۔
پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت منظور کر لی گئی، تمام کارکنوں کو مچلکے داخل ہونے پر جیل سے رہا کیا گیا ہے ۔
رہا ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان میں آفاق احمد، حمید اللہ ،راشد محمود،ذیشان فاروق شامل ہیں ۔
سید اسامہ واجد، محمد رضوان، محمد رفیق، سید حمزہ اور لیاقت علی بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف22جولائی کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس سے قبل آج صبح اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو بھی فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔