چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر ،شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت برطرف کئے جانے سے لاعلم نکلے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت برطرف کے حوالے سے موقف سامنے آگیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی نوٹیفکیشن دیکھا ، مجھے لگتا ہے یہ جعلی ہے میں ایسے کسی فیصلے سے آگاہ نہیں ہوں۔
اگر مجھے علم نہیں تو پھر شیر افضل مروت کو کیسے نکالا جاسکتا ہے، میں بطور چیئرمین پی ٹی آئی ایسے کسی اقدام کی منظوری نہیں دوں گا، اگر کسی نے ذاتی حیثیت میں ایسا فیصلہ کیا تو منظور نہیں کروں گا ۔
صحافی عبد القادر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹئ رکنیت منسوخی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے۔باقی تفصیل جانیے لنک میں :
https://x.com/abdulqadirary/status/1819474662277239030?s=46
صحافی زبیر علی خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کے حق میں کھڑے ہوگئے۔ باقی تفصیل جانیے لنک میں :
https://x.com/zubairalikhanun/status/1819485665064899008?s=46
زبیر علی خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ابھی بات ہوئی۔ باقی تفصیل جانیے لنک میں :
https://x.com/zubairalikhanun/status/1819484106566012976?s=46
صحافی مہوش قماس خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ شیر افصل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے متعلق بیرسٹر گوہر نوٹیفکیشن سے لاعلم ۔ باقی تفصیل جانیے لنک میں :
https://x.com/mehwishqamas/status/1819474336002314477?s=46