چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہا ہے کہ آج سے لاہور شہر میں کم عمر ، بغیر ہیلمٹ اور موٹرسائیکل پر 03 سواروں کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق لاہور شہر میں ایک بار پھرسے کم عمر ، بغیر ہیلمٹ اور موٹرسائیکل پر 03 سواروں کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہوں نےکہا کہ رواں سال 43 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی ہے اور بغیر ہیلمٹ 02 لاکھ 55 ہزار جبکہ بغیر لائسنس 03 لاکھ سے زائد د شہریوں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا بھی حکم دیا جا رہا ہے۔