پنجاب حکومت نے گاڑی مالکان کیلئے بڑی پیشکش کر دی۔ 30اگست تک ای کے پنجاب کے ذریعے گاری کا ٹوکن ٹیکس ادا کرنے پر10فیصد ڈسکائونٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ای پے پنجاب ایک مفید ٹول ہے جو آپکو مختلف اقسام کے ٹیکس اور فیسیں آن لائن ادا کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اب آپکو سرکاری دفاتر کی لمبی قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں اور اپنے موبائل فون سے ہی جلدی سے ٹوک ٹیکس ادا کرسکتے ہیں۔ تاہم 30اگست سے پہلے ٹوکن ٹیکس ادا کرنے پر آپ10فیصد ڈسکائونٹ کے حقدار ٹھہریں گے۔
ٹوکن ٹیکس کی تفصیلات ذیل دی گئی ہیں۔
نئی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس
صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں نئی گاڑی مالکان کیلئے نئی ٹوکن ٹیکس پالیسی متعارف کروائی جس کے تحت اگر1000سی سی انجن کی حامل گاڑی ہے تو نئے مالک کو گاڑی کی ملکیت کی منتقلی پر پورا ٹوکن ٹیکس دوبارہ ادا کرنا ہوگا۔
سالانہ ٹوکن ٹیکس
نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس انجن کی طاقت کے بجائے گاڑی کی انوائس ویلیو کی بنیا د پر ہوگا۔
1000سی سی سے 2000سی سی کی گاڑیوں پر انوائس ویلیو کا 0.2فیصد سالانہ ٹیکس عائد کیا جائیگا۔
2000سی سی سےزائد گاڑیوں کی انوائس ویلیو کا 0.3فیصد سالانہ ٹیکس عائد ہوگا۔
لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس
جبکہ1000سی سی تک کی گاڑیوں کا لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15000روے سے بڑھا کر 20000روپے کر دیا گیا ہے۔ اگر 1000سی سی گاڑی کی ملکیت کی منتقلی ہوتو نئے مالک کو لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا جس میں 10سال کے اندر منتقلی کی صورت میں 10فیصد سالانہ رعایت ملے گی۔ تاہم اگر منتقلی 10سال کے بعد ہوتی ہے تو کوئی لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس نہیں لیا جائیگا۔