پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

(شاہد حنیف )

لاہور میں پی ٹی آئی رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قتل ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کے واقعے میں سفید گاڑی کی نشاندہی کر لی ہے۔ گاڑی کن راستوں سے ہوتی ہوئی مسجد کے باہر آئی کیمروں کی مددسے اسکا پتہ لگا لیا گیاہے۔ گاڑی کس کے نام ہے ایکسائز سے پولیس حکام نےاس حوالے سے رابط کر لیااور جائے وقوعہ کی جیو فسنسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پراپرٹی تنازعہ اور ملتان ڈائیگناسٹک سنیٹر تنازعہ سمیت دیگر پہلوؤں پر پولیس تفتیش کر رہی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کرنے والے شخص سمیت چار افراد موقع پر موجود تھے ، ملزمان جائے وقوعہ سے کار میں فرار ہوئے۔ مقتول کے بیٹے کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔ مقتول کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس حکام کے مطابق 4 مختلف ٹیمیں تفتیش کر رہی ہیں۔واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *