پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوئفٹ کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 85 ہزار روپے سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی 85 ہزار روپے کی کمی کے بعد 43 لاکھ 36 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی ماڈل ایک لاکھ 59 ہزار روپے کی کمی کے بعد 45 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 7,10,000 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے اس کی قیمت 54،29،000 روپے سے گھٹ کر 47،19،000 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی ویگن آر نے خریداروں کیلئے بڑ ی آفر لگا دی
اس سے قبل مارچ میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مختلف کار ماڈلز کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا جس سے صارفین حیران رہ گئے تھے۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل، ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمتوں میں 65 ہزار روپے سے 85 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے ان کی قیمتیں بالترتیب 44 لاکھ 21 ہزار، 47 لاکھ 19 ہزار اور 51 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہیں۔