پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی ہوگا : حماد اظہر

پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی ہوگا : حماد اظہر

تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا صوابی کا جلسہ تاریخی جلسہ ھو گا، جلسے سے پی ٹی آئی کی مرکزی صوبائی قیادت خطاب کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران کی کال پر عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کرے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ یہ جلسہ بانی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کیلئے ھو گا۔

سیکرٹری اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی شوکت بسرا نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر بجلی کے بم گرا دیئے ہیں ، صوابی کا جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے 14 طبق روشن کر دے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ جلسہ ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ہو گا، موجودہ حکمرانوں نے عوام کی سانسوں پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *