وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف وزراء نے بغاوت کر دی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف وزراء نے بغاوت کر دی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف باغی گروپ کھل کر سامنے آگیا اور وزیراعلی کے بھائی کے خلاف صوبائی امور میں مداخلت کے حوالے سے شکایات کے انبار پارٹی چیئرمین کے سامنے رکھ دیئے گے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف باغی گروپ کھل کر سامنے آگیا۔ وزیر اعلیٰ کے بھائی کی صوبائی امور میں مداخلت پر بغاوت کرنے والے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی نے پارٹی چیئرمین کو مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے9ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کے بعد 4 صوبائی وزراء اور 16ارکان اسمبلی پر مشتمل باغی گروپ نے وزیر اعلیٰ کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پورکی صوبائی امور اور بالخصوص بیوروکریسی تبادلوں میں بھر پور مداخلت سے پارٹی چیئرمین عمران خان کو آگاہ کر دیا۔باغی گروپ نے عمران خان سے ملاقات کرکے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی آرمی چیف کا عبوری حکومت کا اعلان

کچھ عرصہ سے خیبر پختونخوا کے4محکموں میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ نے مذکورہ محکموں کے وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ محکمہ صحت، سی اینڈ ڈبلیو، جنگلات اور محکمہ خوراک میں مبینہ کرپشن کے بعد ان محکموں کے وزراء کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے تسلط سے آزاد اور ان کے کنٹرول میں نہ آنے والے وزراء کے محکموں میں من پسند انتظامی سیکرٹریز کا تبادلہ کیا گیا۔ جس سے وزراء اور انتظامی سیکرٹریز کے مابین اختلافات اس قدر سنگین ہو گئے کہ بعض سیکرٹریز اپنے محکموں کے وزراء کو نظر انداز کرکے براہ راست وزیر اعلیٰ کیساتھ رابطے میں رہتے۔ تاہم وزراء نے وزیر اعلیٰ اور اس کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور کی ان کے محکموں میں براہ راست مداخلت سے تنگ آکر بعض ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے بعد عمران خان کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل باغی گروپ نے فیصل امین کی بیوروکریسی میں ہونے والے تبادلو ں میں کردار ادا کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کا شہر پنوں عاقل بڑی تباہی سے بچ گیا: اوگرا کی غیر قانونی گیس ڈپوؤں پر کاروائی

دیگر وزراء کے محکموں میں براہ راست انتظامی سیکرٹری کو فون کرکے ان سے زبردستی کام کروانے پر سیکرٹریز نے وزراء کو شکایت کی تھی۔ فیصل امین کی محکموں میں مداخلت پر وزراء نے وزیر اعلیٰ کو شکایت کی تھی تاہم وزیر اعلیٰ نے وزراء کی شکایت کو کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ذرائع کے مطابق حکومت میں وزارتوں اور بیوروکریسی تبادلوں پر سرد جنگ شروع دن سے چلی آرہی ہے۔ وزراء نے پشاور کے شامی روڈ پر کرایہ پر حاصل ایک مکان میں ہونے والے فیصلوں سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا ہے۔ باغی گروپ کو پارٹی کے بعض ہارنے والے امیدواروں کی بھی حمایت حاصل ہے جنہوں سے وزراء کی عمران خان سے ملاقات سے چند روز ملاقات کرتے ہوئے مبینہ کرپشن سے آگاہ کیا تھا۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت تمام محکموں میں کرپشن کی نگرانی کیلئے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر، سابق گورنر شاہ فرمان اور ممتاز قانون دان قاضی انور پر مشتمل تین رکنی کیٹی تشکیل دی تھی۔تاہم اب اس کمیٹی میں رد و بدل کیا گیااور کمیٹی سے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *