وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی قسم کی کوئی ڈیل زیرغور نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاحکومت اپنی مدت پوری کریگی، افواہیں ہمیشہ گردش کرتی رہتی ہیں، زیادہ کرنے فکر کی ضرورت نہیں۔
سیاسی ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کستان کی ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کربیٹھنا ہوگا، سب جماعتوں کو چاہیے کہ آگے بڑھ کر مذاکرا تی عمل کو آگے بڑھائیں۔
بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بجلی بلوں پر کمی لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو دینے والے پیسوں سے جان چھڑائی جائے، 2018ء میں ایک نیا پراجیکٹ لانچ کرکے ترقی کا پہیہ روکا گیا۔ 12,12سال سے فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کی کارکردگی زیرو ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف نے ن لیگ کو برباد کر دیا،زعیم قادری
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کی حکومت کو نوازشریف کی مکمل رہنمائی حاصل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تیس مار خان ہے، میٹنگ میں کچھ اور مؤقف رکھتا ہے اور پبلک میں کچھ اور، جن معاملات میں کے پی کےحکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چا ہیے وہ ہو رہا ہے۔