’کور کمانڈر بلوچستان کی ’یو بی‘ کے طلبا سے خصوصی نشست، کامیابی اور ترقی کے راز شیئر

’کور کمانڈر بلوچستان کی ’یو بی‘ کے طلبا سے خصوصی نشست، کامیابی اور ترقی کے راز شیئر

کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خاننے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی؎

نشست میں طلبا نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے کور کمانڈر نے جامع اور مدلل جوابات دیے، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کو ترغیب دی کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کریں اور تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد سمجھیں، ساتھ ہی محنت، نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد، الیکشن 28 دسمبر کو ہی ہوں گے، ای سی پی

نشست میں کور کمانڈر نے یہ بھی واضح کیا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

طلبا نے اس ملاقات کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی نشستیں اعتماد، ہم آہنگی اور اداروں کے ساتھ مضبوط رابطے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100افراد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل، وزیراعلیٰ کا خیرمقدم

کور کمانڈر کی گفتگو نے نوجوانوں میں حوصلہ افزائی اور مستقبل کے لیے مثبت سوچ کو مزید مضبوط کیا، جبکہ اس نشست نے اس بات کی بھی عکاسی کی کہ بلوچستان میں نوجوان نسل کے ساتھ مسلسل رابطے اور صوبے کی ترقی کے لیے پاک فوج کا عزم برقرار ہے۔

اس سے قبل 27 ستمبر کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھی جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلبا سے خطا کیا  اس موقع پر مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا تھا۔

طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلبا  و طالبات  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈہ کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے، پاک فوج ہماری آن، فخر اور شان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *