وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ بتا دی اور شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آغا رفیع اللہ نے پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی ڈیمانڈ بڑھ کر 44 ہزار یومیہ ہوگئی ہے جبکہ سپلائی صرف 25 سے 26 ہزار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کتنی دولت کی مالک نکلیں؟ تفصیلات سامنے آ گئی
انہوں نے مزید کہا کہ پاسپورٹ بنانے کی مشینری 2004 کی ہے اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ ستمبر تک روزانہ 60 ہزار پاسپورٹ تیار کیے جائیں گے۔ اگر یہ کام 6 یا 7 سال پہلے کیا گیا ہوتا تو آج ہمیں ان حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ آغا رفیع اللہ نے کہا کہ شروع میں کہا جاتا تھا کہ کاغذ نہیں ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ سیاہی نہیں ہے۔ اس معاملے کو حل تلاش کرنے کے لئے کمیٹی کو بھیجا جانا چاہئے۔
جس پر اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ جی ہاں، پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔ 20 جدید ترین مشینوں کے ٹینڈر پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔

