پاکستان کیلئے 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیو لین تھرور ارشد ندیم کیلئے سندھ حکومت نے 20لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ارشد ندیم کے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مبار کباد دی اور ملک کا نام سر بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں انہوں نے اولمپک ریکارڈ بنا ڈالا، اس شاندار کارکردگی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ 40برس بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر جیولن تھرور ارشد ندیم کو سندھ حکومت کی جانب سے بیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے میڈل پوڈیم پر آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ قدم رکھا، جب کہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل کیا تھا۔