پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آٹا سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ خوراک نے صوبے میں نجی گندم اور آٹے کی نئی قیمت مقرر کر دی۔ پنجاب کے اضلاع میں 20کلو آٹے کا تھیلا 20تا100روپے سستا کر دیا گیا۔
سرکاری قیمت سے زائد پر گندم اور آٹا فروخت کرنیوالے کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور کیلئے 20کلو آٹے کی قیمت 1730روپے مقرر کی گئی۔
مزید پڑھیں: چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ
واضح رہے کہ وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے گزشتہ روز گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی ہدایات کی تھیں۔