پی ٹی آئی رہنما کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

پی ٹی آئی رہنما کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیدیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں مینڈیٹ واپس کیا جائے، عدالت میں ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔ اس اسمبلی میں عدم اعتماد آسکتی ہے کہ اگر قانون کے مطابق ہمارا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا تو، ہم امریکا کے کہنے پر یا پھر ڈونلڈ لے کے کہنے پر عدم اعتماد نہیں لائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت اگر پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ آور ہوئی تو احتجاج کی کال دیں گے۔

مزید پڑھیں: میں اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، عمران خان کیساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، شیر افضل مروت

اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان سے 9 مئی اور 8 فروری کے حوالے سے بات ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت اگر پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ آور ہوئی تواحتجاج کی کال دیں گے۔ سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے اگر اس کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو انکاری ہوگی۔

علی محمد خان نے کہا کہ ملک کوآگے لے کر جانا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ایک سال سے9مئی ہورہا ہے اب اس ملک پر رحم کریں، عمران خان ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا اور ہمارے لوگ ہوئے تو معافی مانگیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *