محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے سپیشل برانچ سےوینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ کروائی جائیگی، اسلحےکی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر فوری ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے یومِ آزادی کے حوالے سے جاری گائیڈ لائن میں واضح ہدایات دی ہیں کہ تمام صوبائی اور اضلاعی داخلی خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی اوراہم عمارتوں دفاتر، حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی گئیں۔صوبہ بھر میں تقریبات سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ یوم آزادی کی تمام تقریبات سے قبل سپیشل برانچ سے وینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ ضرور کروائی جائے۔اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن کی ہدایت جاری کی گئیں۔ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر میں ٹاسک فورس قائم کی گئی۔بڑے شہروں میں چیف ٹریفک آفیسر اور چھوٹے شہروں میں ڈی ایس پی ٹریفک ٹاسک فورس کے سربراہ مقرر ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے مطابق جو سزا بنتی ہے ملے گی، رانا ثنا اللہ
سکیورٹی پر تعینات عملے کی خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔سکیورٹی پر تعینات عملہ تقریبات کے اختتام اور شرکاء کی پرامن روانگی تک ڈیوٹی پر موجود رہے گےبازاروں، پارکس اور شاپنگ مالز کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔اہم مقامات پر پولیس کے ایس او پیز کے مطابق ناکے موثر ناکہ بندی کی جائے گی۔ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ، سول ڈیفنس کا عملہ ہائی الرٹ رہے گا۔ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے گی ۔ فورتھ شیڈول میں موجود افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر کی ہدایت کی گئی سکیورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں گے۔ بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے گا۔عوامی آگاہی کیلئے ٹریفک ڈائیورژن پلان کی مناسبت تشہیر یقینی بنائی جائے گی۔

