ملک کے گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2 ہزار 897 ارب تک پہنچ گیا

ملک کے گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2 ہزار 897 ارب تک پہنچ گیا

صارفین کے لیے قمیتوں میں ریکارڈ اضافہ بھی گیس سیکٹر کا گردشی قرض نہ روک سکا اور گیس سیکٹر کا مجموعی قرضہ 2897 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرض 2083ارب اور 814ارب روپے لیٹ پیمنٹ سر چارج شامل ہیں، سرکاری دستاویزات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا گردشی قرض 1133ارب روپے ہے، جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا گردشی قرض 800ارب سے زائد ہے، جبکہ پی ایس او کا گردشی قرض بھی 816ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی پی ایس او کی 515ارب سے زائد کی نادہندہ ہے،جبکہ سی پی پی اے جینکوز نے پی ایس او سے 152ارب سے زائد کا تیل ادھار لے رکھا ہے،

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سرکاری دستاویزات کے مطابق پی ایس او نے ریفائنریز کو 251ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے، اور ملک بھر میں گیس کی چوری 50 ارب روپے تک ہے، وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق سب سے ذیادہ گیس چوری صوبہ بلوچستان میں ہے،اور بلوچستان میں سالانہ 25 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے، پٹرولیم۔ڈویژن کے حکام کے مطابق سندھ میں سالانہ 19 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے، جبکہ کے پی کے اور پنجاب میں 16 ارب روپے کی گیس چوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں قیام امن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر امنڈ آئے

editor

Related Articles