حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے پَر کُترنا چاہتی ہے، عمرایوب

حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے پَر کُترنا چاہتی ہے، عمرایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے کہا ہے کہ اب فارم 47 کی حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کی رولنگ پر قبضہ ، اس کے پَرکُترنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمرایوب نے کہا کہ جنرل انتخابات 2024میں تحریک انصاف کی سیٹیں چوری کی گئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 کی موجودہ حکومت میں قبضہ مافیا کرسی پربیٹھا ہوا ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق عدالت میں رٹ کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کیخلاف منظم سازش کاعوام سےمل کرمقابلہ کریں گے،سرفراز بگٹی

اپوزیشن لیڈر نے الزا لگایا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں قائم حکومت بھی مسلم لیگ( ن) کی طرح کرپٹ ہے۔ سندھ میں جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں عوام پرظلم ہورہا ہےاور حکومت میں بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر عمرایوب سانحہ 9 مئی کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا میں پیش ہو ئے۔ جہاں ملزمان کی ضمانتوں میں 17اگست تک توسیع کردی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *