وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر اسپیشل نمبر پلیٹ گفٹ کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر  اسپیشل نمبر پلیٹ گفٹ کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر نمبر پلیٹ گفٹ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کو محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے PAK 92.97نمبر جاری کیا گیا۔ سپیشل نمبر پلیٹ، وینٹی نمبر پلیٹ سکیم کے تحت پنجاب حکومت کی منظوری سے جاری ہوئی۔ ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز کے مطابق ارشد ندیم سے گاڑی کے کاغذات منگوالیے گئے ہیں، دو سے تین دن میں رجسٹریشن پروسس ہوجائیگی۔ ابھی صرف نمبر پلیٹ بناکر دی گئی ہے، رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی سکیم کے تحت کوئی بھی شہری اپنی مرضی سے نمبر پلیٹ ایشو کرواسکے گا۔

 

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خودمیاں چنوں کی نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچیں۔ 101 پندرہ ایل میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے پرخلوص استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل نے ارشد ندیم کو کیا تحفہ دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گھر کے اندر خود جاکر ارشد ندیم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔ اولمپیئن ارشد ندیم نے اولمپکس مقابلوں کی یاد تازہ کی اور اپنی کاوش سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10- کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کو ہنڈا سوک کا ر “پی اے کے 92.97” کی چابی پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کے کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔

مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔ اولمپین ارشد ندیم اور انکے والدین نے وزیراعلی کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا۔جبکہ سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ، چیف سیکرٹری، اے سی ایس ساوتھ، اے آئی جی ساوتھ، سیکرٹری سپورٹس،کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور دیگر بھی موجود تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *