عمران خان کیخلاف 9 مئی کیس، جج نے سماعت سے انکار کردیا

عمران خان کیخلاف 9 مئی کیس، جج نے سماعت سے انکار کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت سے انکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میںبانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی کے12 مقدمات کی سماعت ہوئی، جہاں جج نے کیسز کی مزید سماعت سے صاف انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اہم بیان آگیا

تفتیشی افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری طرف سے آپ کو نیک مشورہ ہے کہ آپ سپریم کورٹ چلے جائیں، میں ان درخواستوں کی سماعت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمن جج ستمبر میں آئیں گے، تب آپ درخواست دائر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی ریلی، ڈی چوک سے عامر مغل کو گرفتار کرلیا گیا

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے بانی پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا تھا اور تفتیشی افسران نے بانی پی ٹی آئی کے فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ کروا نے کی درخواست دی تھی تاہم جج کے انکار کے بعد تفتیشی افسران عدالت سے واپس چلے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *