ایم کیو ایم پاکستان کی ایم پی اے ڈاکٹر فوزیہ حمید نےآزاڈ ڈجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کے ہوتے ہوئے کراچی ترقی نہیں کر سکتا ہے۔
ایم کیو ایم کی ایم پی اے ڈاکٹر فوزیہ حمید نے مرتضی وہاب کو پی پی کے لیے رکاوٹ قرار دیتے ہوئےکہاہےکہ ان کے ہوتے ہوئے کراچی میں ترقی نہیں ہو سکتی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ مرتضی وہاب دوسروں پر تنقید کے سوا کام بھی کیا کریں، وہ تنقید نہ کرے کسی سیاسی جماعت پر یا دوسرے لوگوں پر اور کراچی کی ترقی پر توجہ مرکوز رکھیں۔ ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا کہ آپ ایک دوسرے پر تنقید نہ کریں ۔اپ خود عہد کریں کہ اس ملک کو کیا دے رہے ہیں ۔آج ہمیں سوچنا پڑے گا کہ 77سال میں اس ملک نے ہمیں کیا دیا ہے اور ہم نے اس ملک کو کیا دیا ہے ۔ملک کی معیشت زیرو پر بلکہ مائنس پر آ گئی ہے۔ اس کے لیے ہمیں اسٹریٹجی بنانی پڑے گی اور صوبائی سطح پر اور مرکزی سطع پر بھی پالیسی یقینی بنانا ہوگی۔اب وقت آگیا ہے ہمین اپنے نوجوان نسل کو وقت دینا پڑے گا ان کو اعتماد دیگر آگے لانا ہوگا۔افواہوں پر کان نہین دھرنے نہیں چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہگورنر ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار ہین بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی شہر کے مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ میں مئیر مرتضیٰ وھاب کے بارے میں بات کروں گی وہ نہ صرف اس کراچی کے لیے رکاوٹ ہین بلکہ اپنی پارٹی کے لیے بھی رکاوٹ ہیں۔جس طرح سے وہ صرف فوٹو سیشن کراتے ہیں آپ ہے چینل کے توسط سے مین کہوں گی کے اپنے علاقے کو صاف کریں جس یوسی نے نے جتوایا ہے۔آکر حال دیکھیں ہم بارہا کہ چکے ہیں اب تو وہ فون بھی نہیں اٹھاتے ۔