ہونڈا سی جی 125 اور سی ڈی 70 پاکستان میں ایک پسندیدہ موٹر سائیکل سمجھی جاتی ہیں ، جو اپنی قابل اعتماد، ایندھن کی بچت، کفایت شعاری اور مضبوط ری سیل ویلیو کی وجہ سے مشہور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا کی بائیکس کے اسپیئر پارٹس، بہترین سروس سینٹرز اور وسیع ڈیلر نیٹ ورک کی بڑے پیمانے پر دستیابی اور مقامی مارکیٹ کے ساتھ مل کر جو اخراجات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ سی جی 125 اپنی پائیداری ، سادہ ڈیزائن اور موثر کارکردگی کی بدولت سی ڈی 70 کے بعد ایک ٹاپ انتخاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو 5 سالہ قسطوں پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
تاہم قیمتوں میں حالیہ اضافے نے لوگوں کے لئے سی جی 125 خریدنا مشکل بنا دیا ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے جشن آزاد کے موقع پر قسط کا پلان متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین مارک اپ چارجز لیے بغیر موٹر سائیکل لیز پر لے سکیں گے۔ آزادی آفر کے تحت خریدار سی جی 125 تقریبا 19,500 روپے ایک سال کیلئے ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں ۔ جبکہ سی ڈی 70 کی ماہانہ قسط 13 ہزار 158 روپے رکھی گئی ہے۔
ہونڈا 125 کی فیکٹری قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہے جبکہ سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے ۔ سی جی 125 اور سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمند مند افراد ہونڈا کمپنی کی قریبی کسی بھی فرنچائز سے رابطہ کر کے مکمل تفصیلات لے سکتے ہیں ۔