ٹرانسپورٹ اڈے کتنے دن کیلئے بند ہونے جارہے؟مسافروں کیلئے اہم خبر

ٹرانسپورٹ اڈے کتنے دن کیلئے بند ہونے جارہے؟مسافروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد میں اہم غیر ملکی وفود کی متوقع آمد کے پیش نظر جڑواں شہر راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ خدشات کے پیش نظر پیشگی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ بس اڈوں کو 10 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آج رات سے 26 اپریل تک تمام بڑے اور چھوٹے بس اڈے مکمل طور پر بند رہیں گے۔

یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں پبلک ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات طے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرانسپورٹروں نے کرایوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مکمل طور پر سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، پیر ودھائی، پیر ودھائی موڑ اور پشاور روڈ پر قائم چھوٹے بڑے بس اڈوں سمیت شہر بھر کے دیگر ٹرانسپورٹ مراکز کو بھی بند کیا جائے گا، اس کے علاوہ راولپنڈی کی مختلف تحصیلوں میں قائم بس اڈے بھی اس پابندی کے دائرے میں آئیں گے۔

حکام نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دیگر شہروں سے آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے راولپنڈی میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے، تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔.

یہ بھی پڑھیں :ٹرانسپورٹ کرایوں سے متعلق بڑا حکم جاری

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے بھی نیا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو ہفتے کے ساتوں دن رات 8 بجے بند کرنا ہوگا، جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور غیر ملکی مہمانوں کے دورے کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *