لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کرنے کی ہدایت

لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کرنے کی ہدایت

 سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے لا پتہ افراد کی بازیابی سے ممتعلق درخواستوں کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئیے جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے لا پتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام متعلقہ درخواستوں کی مزید سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ہے۔ جبکہ عدالت کا شہریوں کی بازیابی کے لئے پولیس اور متعلقہ اداروں کو کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔دورانِ سماعت کراچی سے لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلیئے کے اہلخانہ اور وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔پولیس رپورٹ کے مطابق عدالت نےتفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شہریوں کی بازیابی کے لئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں ؟ جس پر تفتیشی آفیسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شہریوں کی بازیابی کے لئے متعدد جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کے اجلاس کیے گئے ہیں، اورملک بھر کے تحویلی اداروں اور ایجنسیوں کو خطوط بھی ارسال کیے گئے ہیں اوشہریوں کی بازیابی کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتِ سندھ نے یونیورسٹی سٹوڈنٹس سے بے روزگاری ختم کرنے کا پلان مرتب کر لیا

تفتیشی آفیسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اعزاز الحسن ناظم آباد کے علاقے ،مقصود احمد سکن کے علاقے اور صابر حسین کورنگی سے لاپتا ہیں اورکورنگی کے علاقے سے لاپتا شہری صابر حسین بازیاب ہوکر پنجاب اپنے گھر واپس چلا گیا ہے ۔عدالت کی دیگر شہریوں کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *