سابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

سابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی

سابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے اپنی گرفتاری کی تردید کردی، ویڈیو جاری کردی۔

سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ گھر پہنچ گئے اور انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔ شاہد سلیم بیگ نے گھر پہنچنے کے بعد ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں ٹی وی پر ان کے حراست میں لیے جانے کی خبر چل رہی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا فیض حمید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ، بیرسٹر گوہرکا بڑا بیان آگیا

ویڈیو پیغام میں مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ اپنے ہی گھر میں اپنی گرفتاری کی خبر چائے کی چسکی لیتے ہوئے سن رہا ہوں، اسے زرد صحافت کہتے ہیں۔ انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی اور کہا کہ میں اپنے گھر پر موجود ہوں، ابھی زیادہ بات نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات کو حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا اور تحقیقات کے بعد انہیں رہا کر کے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *