سٹی کورٹ کراچی میں شہری کی ہلاکت پر لواحقین نے کے۔ الیکٹرک کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت 3 کروڑ 92 ہزار روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق میں سٹی کورٹ جنوبی میں استدعا کی کہ مرحوم گلزار لانڈھی مانسہرہ کالونی کا رہائشی تھا اور ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا، اور 20 جولائی کو کام سے واپس گھر جاتے ہوئے مجید کالونی میں کھڑے پانی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہےعثمان فاروق ایڈوکیٹ کے مطابق سڑک پر جمع پانی میں بجلی کا تار گرا ہونے سے کرنٹ موجود تھا اور اس واقعے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس حوالے سے مرحوم شہری گلزار کی بیٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا ہے کہ کے۔ الیکٹرک کی نااہلی کے باعث والد کا کرنٹ لگنے سے انتقال ہوا۔درخواست گزارکے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ ریسکیو اداروں نے بڑی مشکل سے جاں بحق شہری کی لاش وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کی، انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی اور انفراسٹکچر کی مرمت کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وزیر شکیل خان کااستعفیٰ، 7 ارب کی کہانی، کروڑوں روپے کا کمیشن کس، کس نے لیا؟
کے ۔الیکٹرک کی نااہلی کے باعث چھ بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل جان سے گیا ہے۔مرحوم کی بیٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعوی دائر کیا ہے ایڈوکیٹ نے کے ۔الیکٹرک کے خلاف 3 کروڑ 92 ہزار روپے ہرجانے کا دعوی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ۔الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست بھی دی ہے لیکن پولیس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔

